کھیل و ثقافت

نمیبیا سپر 12 کے پہلے میچ میں کامیاب

 نمیبیا نے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نمیبیا نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

نمیبیا کے بولر روبن ٹرمپل مین نے پہلے ہی اوور میں اسکاٹ لینڈ کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے اس کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی تھی جبکہ چوتھا نقصان 18 پر اٹھانا پڑا۔

ایسے میں مائیکل لیسک نے 44 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا۔

انہوں نے پہلے 19 رنز بنانے والے میتھیو کراس کے ساتھ اور پھر 25 رنز بنانے والے کرس گریوس کے ساتھ پارٹنرشپس بناکر ٹیم کی سنچری مکمل کروائی۔

نمیبیا کی بہترین بولنگ کے باعث اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کا آغاز تو اچھا رہا، تاہم اننگز کے درمیان میں بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، جس کے بعد جے جے سمٹ نے 32 رنز کی اعصاب شکن باری کھیل کر 110 رنز کا ہدف پورا کرتے ہوئے ٹیم کو جیت دلائی۔

نمیبیا کی جانب سے کریگ ولیمز 23 رنز بناکر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔

فاتح ٹیم کے بولر روبن ٹرمپل مین کو بہترین بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے مرحلے میں اپنے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں اسے پہلے ہی میچ میں افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

گروپ 2 کی اب تک کی صورتحال کی بات کی جائے تو پاکستان ٹیم بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close