کھیل و ثقافت

پی ایس ایل 7 کی ڈرافٹنگ کل لاہور میں ہوگی

لاہور: پاکستان سپر لیگ 7 کی ڈرافٹنگ کل نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہوگی

ڈرافٹنگ کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ میں شامل 6 فرنچائزز اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیں گی۔

ٹیموں نے اپنی ریٹنشن اور ٹریڈنگ کا عمل مکمل کرلیا ہے، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے 8، 8 جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے 7، 7 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔

پلاٹینیم میں پہلی پک لاہور قلندرز کی ہے، امکان ہے کہ فخرزمان دوبارہ لاہور قلندرز کا حصہ بنیں گے، گولڈ اور ایمرجنگ میں بھی پہلی پک لاہور قلندرز کی ہے۔

سلور کے پہلے راؤنڈ میں پشاور، دوسرے میں ملتان، تیسرے میں کوئٹہ اور چوتھے راؤنڈ میں پشاور زلمی کی پہلی باری ہے۔

ڈرافٹ کے لئے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، جس میں پلاٹینیم، ڈائمنڈ اورگولڈ کے 3،3، سلور کے 5 جبکہ ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کے 2، 2 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close