Featuredکھیل و ثقافت

ڈیوڈ ملان اور بابراعظم ٹی20 میں مشترکہ نمبر ون بلے باز

بابر اعظم انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان کے ہمراہ عالمی نمبر ایک بلے باز بن گئے

عالمی ٹی20  رینکنگ میں وکٹ کیپر بلے باز رضوان ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور پاکستان کے بابر 805 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر عالمی نمبر ایک کے منصب پر فائز ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں شان دار کارکردگی کی بدولت رضوان بھی ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ان دونوں کھلاڑیوں کی ترقی کے نتیجے میں جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مرکرم کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ دو درجہ نیچے چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹی20 کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی جہاں لوکیش راہل پانچویں، ایرون فنچ چھٹے، ڈیون کونوے ساتویں، جوز بٹلر آٹھویں، راسی وین ڈر ڈوسن نویں اور مارٹن گپٹل دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

باؤلنگ فہرست میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا پہلے، تبریز شمسی دوسرے اور ایڈم زامپا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close