کھیل و ثقافت

پی سی بی نے شرجیل اورخالد کو بطورگواہ پیش کرنےکی درخواست واپس لے لی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خالد لطیف اور شرجیل خان کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست واپس لے لی ہے جب کہ اس حوالے سے تحریری درخواست جمعہ کو جمع کروائی جائے گی۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان آج بھی ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے۔ کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست واپس لے لی ہے، آج کی کارروائی سے واضح ہو گیا ہے کہ پی سی بی تاخیری حربے استعمال کررہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ دونوں کرکٹرز کو بطور گواہ پیش کرنے کی درخواست وقتی طور پر واپس لی ہے، بکیز سے ملاقات اور دیگر شواہد سے شرجیل خان نے انکار نہیں کیا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور وہ اس حوالے سے شواہد فراہم کرنا چاہتی ہے، رواں ماہ کے آخر تک شواہد مل جائیں گے جس سے پی سی بی کا کیس مضبوط ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close