کھیل و ثقافت

دوسرا ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی بنگلہ دیش کو اننگز سے شکست

کرائسٹ چرچ میں بنگلادیش کو نیوزی لینڈ کیخلاف اننگز اور 117 رنز سے شکست

دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں فالو آن کا شکار بنگلادیش کی ٹیم 278 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے لٹن داس 102 اور کپتان مومن الحق 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے فاسٹ بولر کیل جیمیسن نے 4 اور نیل ویگنر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم نے پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر521 رنز پر ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 126 اور دوسری اننگز میں 278 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

خیال رہے کہ ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں بنگلا دیشی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی، بنگال ٹائیگرز نے نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ اور ہوم گراؤنڈ سے باہر چھٹی مرتبہ کوئی ٹیسٹ جیتا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابری پر ختم ہوگئی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close