کھیل و ثقافت

بیجنگ ونٹر اولمپکس کا میلہ کل سے سجے گا

 بیجنگ : چین پہلی بار ونٹر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے ، ونٹر مقابلے چار فروری سے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔

ونٹر اولمپکس میں 91 ممالک شریک ہیں، ان ملکوں کے 2 ہزار 871 اتھلیٹس مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

پندرہ کھیلوں میں مختلف طرز کے 109 مقابلے ہوں گے۔ ونٹر مقابلے چار فروری سے 20 فروری تک جاری رہیں گے۔ بیجنگ کے علاوہ یانگ کنگ اور چونگ لی میں بھی مختلف مقابلے ہوں گے۔

ونٹر اولمپکس میں ناروے سب سے آگے ہے۔ ناروے نے 132 گولڈ، 125 سلور اور 111 برونز میڈل جیت رکھے ہیں۔ دوسرا نمبر امریکا کا ہے جس نے 105 گولڈ، 112 سلور اور 88 برونز میڈل اپنے نام کر رکھے ہیں۔ جرمنی کے اتھلیٹس تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 92 گولڈ ، 88 سلور اور 60 برونز میڈل اپنے نام کئے ہیں۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close