دنیا

داعش کا پاکستان میں وجود ابھی نسبتاً چھوٹا مگر زور پکڑ رہا ہے، امریکی ماہر

واشنگٹن: واشنگٹن میں قائم ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیا کے معاون سربراہ اور سینئر ایسو سی ایٹ مائیکل کوگلمن نے کہاہے کہ پہلے کی طرح اب پاکستان داعش کی موجودگی سے انکار نہیں کرتا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل کوگلمن اور دیگر تجزیہ کاروں نے متنبہ کیا کہ پاکستان میں داعش کا گروپ، جو ابھی نسبتاً چھوٹی سطح کا ہے، متعدد علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں حکومت قانونی عمل داری قائم کرنے کی جستجو کر رہی ہے، جن میں کشیدگی کا شکار صوبہ بلوچستان بھی شامل ہے۔ کوگلمن نے کہا کہ پاکستان میں ایسا ماحول ہے جس میں دہشت گرد گروہوں کی اہمیت افزائی ہوتی ہے اور وہ پنپنے ہیں، چونکہ دیگر دہشت گرد گروپ موجود ہیں اور ان کی تنصیبات انتہا پسندی کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close