دنیا

امریکی اداکارہ کیساتھ 15منٹ قربت کے لمحات گزارنے کیلئے سعودی شہزادے نے کروڑوں ڈالر لٹا دیئے

ٹورنٹو: عرب شہزادوں کی شاہ خرچیوں کے قصے تو آپ نے پہلے بھی سنے ہوں گے لیکن ایک سعودی شہزادے نے دل بہلانے کے لئے لٹائی گئی رقم کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ویب سائٹ اریبین بزنس کی رپورٹ کے مطابق اس شہزادے نے ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کریسٹن سٹوارٹ سے محض 15 منٹ کے قربت کے لمحات کیلئے پانچ لاکھ ڈالر (تقریبا پانچ کروڑ پاکستانی روپے ) ادا کئے۔

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق قربت کے یہ لمحے گزشتہ سال دسمبر میں نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں گزارے گئے اور اس کے بدلے شہزادے نے پانچ لاکھ ڈالر کی رقم دی۔ بعد ازاں  امریکی اداکارہ نے یہ رقم سمندری طوفان سینڈی کے متاثرین کیلئے قائم کیے گئے فنڈ کو بطور عطیہ دے دی گئی۔ اس ملاقات کا اہتمام فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیت ہاروے وائنسٹن نے کیا تھا۔

انہوں نے ٹورنٹو فلم فیسٹیول کے موقع پر بتایا کہ عرب شہزادہ 23 سالہ اداکارہ کے ساتھ قربت کے لمحات گزارنے کی آرزو رکھتا تھا، جسے پورا کرنے کیلئے اس سے پانچ لاکھ ڈالر رقم لی گئی اور یہ رقم طوفان سے متاثر ہونے والوں کو دے دی گئی۔ اس طرح شہزادے کی تمنا بھی پوری ہوگئی اور متاثرین کی امداد بھی ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close