انٹرٹینمنٹدنیا

ہندو انتہا پسند کی فلم میں کام کرنے پر سیما حیدر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

بھارتی انتہاپسند لیڈر راج ٹھاکرے کی تنظیم نے پاکستانی خاتون سیما حیدر کو بالی وڈ فلم بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔

مہاراشٹرا نیونرمن سیوا کے جنرل سیکرٹری امیا کھوپر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا کہ ان کی تنظیم کا یہ موقف ہے کہ انڈین فلم انڈسٹری میں پاکستانی شہری کا کوئی حصہ نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے لکھا کہ سیما حیدر پاکستانی خاتون ہے اور یہ اطلاعات بھی ہیں کہ وہ خفیہ ایجنٹ ہے، ہمارے کچھ پروڈیوسر اسے اداکارہ بنانا چاہتے ہیں اور انہیں شرم آنی چاہئے۔

امیا کھوپر نے مزید لکھا کہ ہم عوامی طور پر انتباہ جاری کررہے ہیں کہ اسے فلم بنانے سے رکنا چاہئے ورنہ وہ ہمارے جوابی حملے کیلئے تیار رہے۔

واضح رہے کہ سیما حیدر اپنی ڈیبیو فلم ’کراچی ٹو نوئیڈا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے انڈین فلمساز امت جانی بنارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close