دنیا

بنگلادیش میں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی

میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی اپوزیشن حکومت سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے

 ڈھاکا: بنگلادیش میں اپوزیشن کیخلاف 139 سینئر عہدیداروں اور کارکنوں کو سزا سنائی گئی ہے۔

سزا پانے والوں میں بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے متعدد کارکن شامل ہیں۔ جن پر احتجاج کے دوران تشدد، آتش زنی اور پولیس کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ان اپوزیشن ارکان کو چند ماہ سے لے کر ساڑھے تین سال تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ بی این پی نے الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی محرک قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

ملک بھر میں اتوار سے جلاؤ گھیراؤ کے 16 واقعات ہو چکے ہیں، جن میں 9 بسوں، 6 ٹرکوں، وین، آٹو رکشہ، ٹرین کی 3 بوگیوں کو آگ لگائی گئی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش میں 7 جنوری کو قومی اسمبلی کے انتخابات ہونے ہیں، تاہم غیر جانبدار عبوری حکومت تاحال قائم نہیں کی گئی۔

میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیشی اپوزیشن حکومت سے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close