دنیا

2017ء میں چین کے ساتھ فوجی تعاون میں پاکستان سرفہرست ہے، چینی حکام

بیجنگ: چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل رین قیا قیانگ نے 2017ء میں چینی افواج کے حاصل کردہ اہداف کے متعلق بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال چین کی افواج دیگر ممالک اور بالخصوص پاک فوج کےساتھ مختلف شعبوں اور جنگی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے مشترکہ تربیتی مشقوں میں مصروف رہیں، 2017ء میں چین کے ساتھ کئی ملکوں کے ساتھ فوجی تعاون میں اضافہ ہوا، جس میں پاکستان سر فہرست ہے، چینی افواج میں کی گئی نئی اصلاحات کا بھی جائزہ لیا گیا جو کہ فائدہ مند ہیں، چینی فوج عالمی اور علاقائی امن وسلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہیں، دوسری ٹرم میں چین کی فضائیہ کا معیار دیگر ممالک کی افواج سے جانچا گیا، 2017ء میں چین نے روس اور امریکہ کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقیں کیں، چینی فوج اپنے معیار اور کارکردگی کے حوالے سے کسی بھی ملک کی فوج سے کم نہیں ہے، چین نے رواں سال اقتصادی و معاشی تعاون کےساتھ فوج تعاون بھی عالمی سطح پر جاری رکھا، 2017ء میں بھارت کےساتھ ڈوکھلام کا تنازع بھی کھڑا ہوا، اسے بھی چین نے اپنی حکمت عملی کے ذریعے خوش اسلوبی سے نپٹایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close