دنیا

صبح سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں ابتک 109 فلسطینی شہید ہو گئے

اسرائیل نے آج حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سات روزہ جنگ بندی کے بعد غزہ بھر میں اسرائیلی فوج نے پوری شدت کے ساتھ حملے شروع کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے وسطی، مغربی اور جنوبی علاقوں میں بم باری کی گئی ہے، خان یونس اور جبالیہ میں گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق صبح سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 109 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر نے غزہ جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close