دنیا

چھٹے گیس پائپ لائن کے افتتاح کے ساتھ عراقی شہروں بغداد اور بصرہ کو گیس کی برآمدات میں اضافہ ہوجائے گا : ایران

تہران: ایرانی گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن منتظر تربتی نے کہا ہے کہ چھٹے گیس پائپ لائن کے افتتاح کے ساتھ عراقی شہروں بغداد اور بصرہ کو گیس کی برآمدات میں اضافہ ہوجائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن منتظر تربتی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مغربی اور شمال مغربی گیس پائپ لائنز بنانے کا مقصد گیس کی پائیدار فراہمی کے علاوہ اس کی برآمدات میں سہولیات فراہم کرنا ہے۔چھٹے گیس پائپ لائن کے افتتاح کیساتھ عراقی شہروں بغداد اور بصرہ کو گیس کی برآمدات کے حجم میں روزانہ 5 کروڑ میٹر کیوبک کا اضافہ ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close