دنیا

دمشق پر اسرائیلی حملہ ، شامی ایئر ڈیفنس نے حملہ ناکام بنا دیا

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔

شامی میڈیا کے مطابق دمشق میں جولان کی پہاڑیوں سے اسرئیلی طیاروں نے میزائل داغے ہیں۔

جولان کی پہاڑیوں سے اسرائیل نے جنوبی علاقے کے بعض مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی طیاروں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

شامی میڈیا نے بتایا ہے کہ شامی ایئر ڈیفنس نے بیشتر میزائل مار گرائے ہیں۔

شامی میڈیا کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close