دنیا

بھارت میں ’اونچی ذات‘ کی لڑکی غیرت کے نام پرقتل

نئی دہلی: جنوبی بھارت میں دلت (نچلی ذات) کے ایک طالب علم کو اس کی بیوی کے رشتے داروں نے قتل کردیا جبکہ لڑکی کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق تیزدھارآلات سے مسلح تین افراد نوجوان لڑکے اورلڑکی پرحملہ کیا، لڑکی کا تعلق تامل ناڈو کی اونچی ذات سے ہے۔

مقامی پولیس کمشنر این منجھوناتھا کے مطابق لڑکی کا تعلق تھیوار ذات سے ہے اوراس کے رشتے دار دونوں کی شادی سے سخت ناپسند تھے۔

انیس سالہ لڑکی نے آٹھ ماہ قبل ایک دلت لڑکے سے اپنی پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کو ایک مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ لڑکی کا چچاجو کہ اس سارے واقعے کا ذمہ دار ہے اس کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہرسال غیرت کے نام پرخواتین کی ایک بڑی تعداد قتل ہوجاتی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھرمیں ایک محتاط اندازے کے مطابق پانچ ہزارخواتین قتل کردی جاتی ہیں جن میں سے لگ بھگ ایک ہزار بھارت میں قتل ہوتی ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے 2011 میں ایک فیصلے کے ذریعے غیرت کے نام پر قتل کرنے والی کی سزا ’سزائے موت‘ مقرر کی تھی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close