دنیا

امریکہ کی معروف اداکارہ لنڈسے لوہان نے اسلام قبول کرنے کیلئے قرآن کا مطالعہ شروع کردیا

گزشتہ دنوں امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کی ایک تصویر منظرعام پر آئی۔ جس میں اس نے ہاتھ میں قرآن مجید اٹھا رکھا تھا۔ یہ تصویر سامنے آتے ہی امریکہ میں کھلبلی مچ گئی اور امریکی شہری طرح طرح کے سوالات اٹھانے لگے۔ بالآخر لنڈسے لوہان نے اس کی وضاحت کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق  29سالہ لنڈسے لوہان کا کہنا ہے کہ ”میں اسلام کی تعلیمات سے آگاہی کے لیے قرآن مجید کا مطالعہ کر رہی ہوں۔ میں ایک روحانی قسم کی خاتون ہوں اوراس حوالے سے ہر چیز سیکھنا چاہتی ہوں۔یہ تصویر منظرعام پر آنے کے بعد کہا جا رہا تھا کہ لنڈسے لوہان نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ امریکیوں کی اس بے جا تشویش پر لنڈسے لوہان کا کہنا تھا کہ ”میں اپنے ملک کے لوگوں کے اس انداز کی مذمت کرتی ہوں۔ جس سے وہ ”اسلام“کو دیکھتے ہیں۔قرآن مجید کے ساتھ لی گئی میری اس تصویر کو امریکیوں نے انتہائی غلط رنگ دیا ہے۔ ہم سب کوئی نہ کوئی عقیدہ رکھتے ہیں اور بالآخر ہر عقیدہ خدا ہی سے جا کر ملتا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق لنڈسے لوہان نے تاحال اسلام تو قبول نہیں کیا مگر اطلاعات ہیں کہ انہوں نے قرآن مجید پورا پڑھ لیا ہے۔

امریکہ کی معروف اداکارہ لِنڈسے لوہان اسلام قبول کر لے گی۔ یہ قیاس آرائی اس وقت شروع ہوئی جب اداکارہ کو قرآن پاک ٹھاتے دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ بات چیت سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ لِنڈسے اسلام کی طرف مائل ہو رہی ہیں۔ وہ آج کل اسلامی کتب کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ اس کی چھوٹی بہن بدھ مت اختیار کر چکی ہے۔ لِنڈسے لوہان نے اسلام کے ساتھ اپنی نئی محبت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ذہنی تجسس اور روح کی تسکین کیلئے اسلام کا مطالعہ کر رہی ہیں۔ 29سالہ اداکارہ نے سن اخبار کو بتایا کہ میں ایک روحانی لڑکی ہوں اور سیکھنے پر یقین رکھتی ہوں۔ کیتھولک فرقے سے تعلق رکھنے والی لِنڈسے نے کہا کہ ان کی چھوٹی بہن اپنی روحانی فطرت کی بدولت بدھ ازم کی طرف مائل ہو گئیں۔ ادکارہ اس راستے پر چل پڑی ہیں جس راستے پر مائیک ٹائی سن اور جینٹ جیکسن متوجہ تھے۔ اداکارہ نے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ کس طرح غوروفکر کے عمل نے دستک دی اور ان کا ذہن اسلام کی طرف مائل ہونا شروع ہو گیا۔ یہ پہلی بار ہے کہ لِنڈسے نے دوسرے مذاہب میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close