دنیا

امریکی وزیردفاع نے پاکستان آنے سے پہلے ہی ڈو مور شروع کردیا

امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے دورہ پاکستان سے قبل ہی ڈومور شروع کردیا۔ امریکی وزیردفاع جیمس میٹس کل پاکستان پہنچیں گے۔ بحیثیت وزیر دفاع جیمز میٹس کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جس کے دوران اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں جنوبی ایشیا سے متعلق امور زیربحث آئیں گے۔
امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سے مشترکہ مفادات سے متعلق تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ افغانستان میں مصالحتی عمل میں کردارادا کریں، پاکستان سے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں تاہم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔
امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی رہنما کہتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتے لیکن دہشت گردی کی حمایت نہ کرنا پاکستان کی پالیسی اورعمل سے بھی ظاہرہونا چاہیے اورپاکستان کے بہترین مفاد میں ہے کہ وہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرے۔
دورے کے دوران امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے اور خطے کی سیکیورٹی، امن وامان کی صورتحال سمیت افغانستان تنازعات اور دو طرفہ امور پر بھی بات کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close