دنیا

ڈونلڈٹرمپ امریکی صدارتی انتخابات میں جیتتےنظرنہیں آتے:میئرآف لندن

لندن: لندن کے نو منتخب پہلے مسلمان میئر صادق خان نے کہا ہے کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدارتی انتخابات میں جیتتے نظر نہیں آتے ،امریکی ووٹروں کو خوف پر قابوپانا اور اتحاد قائم رکھنا ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق امریکی ٹی وی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے صادق خان نے ڈونلڈٹرمپ کو لگی لپٹی رکھے بغیر سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص  ذاتی خواہش پرامریکی کمیونٹی کو اپنے گھر بلکہ پوری دنیا میں  تنہا کرنا چاہتا ہے  ۔ ۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے عارضی داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے اور انہیں اس سے  استثنا دینے کی بات کی ہے۔ لیکن انہوں نے ٹرمپ کے اس استثنے کو فوری مسترد کردیا تھاکیونکہ یہ ان کیلئے مضحکہ خیز بات تھی ،،انہوں نے کہاہے کہ ٹرمپ کے اسلام کے بارے میں خیالات اس کی کم علمی پر مبنی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close