Featuredدنیا

داغستان میں ہزاروں افراد نے احتجاجن اسرائیل سے آنے والے طیارے پر دھاوا بول دیا

مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی

داغستان میں ہزاروں افراد نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق داغستان میں ہزاروں مظاہرین سیکورٹی رکاوٹیں توڑتے ہوئے دارالحکومت ماکاچ کلا ائیرپورٹ میں داخل ہوگئے اور اسرائیل سے آنے والےروسی طیارے پر دھاوا بول دیا۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے تل ابیب سے آنے والی پرواز میں اسرائیلی شہریوں کی تلاش میں مسافروں کے پاسپورٹ اور فون چیک کیے اوریہودی ہونے کے شبے میں ایک مسافر کو گھیر لیا۔

پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close