دنیا

امریکہ اورجاپان کی 13ویں آئرن فسٹ مشترکہ فوجی مشقیں شروع

کیلی فورنیا: امریکہ اور جاپان نے اپنی مشترکہ مشقیں شروع کر دیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان 13 ویں ‘ آئرن فسٹ’ فوجی مشقیں امریکہ کی مغربی ریاست کیلی فورنیا میں شروع ہوئیں۔ان مشقوں میں امریکہ کے 500 میرین اور بحری فوج کے اہلکار جاپان کی دفاعی فورس کے 350 اہلکاروں کے ساتھ مل کر بحری اور زمینی حملوں کی تربیتی مشقیں کریں گے۔کیلی فورنیا میں امریکہ کی 11 ویں مرین ایکسپڈیشنری فورس کے ترجمان سیکنڈ لیفٹیننٹ ٹوری سمینک نے بتایا کہ یہ جاپان کے ساتھ مل کر ایک حقیقت پسند اور مشکل تربیتی مشقیں ہیں تاکہ اگر بحرالکاہل کے علاقے میں کچھ ہوتا ہے تو اس کا جواب دینے کے تیار ی کی جا سکے۔واضح رہے کہ آئرن فسٹ نامی مشقیں ایک ایسے وقت ہو رہی ہیں جب شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ چوکس ہیں۔ شمالی کوریا نے نومبر میں بین البراعظمیٰ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جس کے بارے میں بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ براعظم امریکہ میں کسی بھی جگہ کو نشانے بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close