دنیا

امریکی سیاستدانوں کے پاس دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے کوئی مؤثر حکمت عملی نہیں،

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی سیاستدانوں کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کوئی مؤثر حکمت عملی ہی نہیں اس لیے شدت پسند تنظیم داعش ہم پر ہنس رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب ہم نہ اتنا اچھا بننا برداشت کرسکتے اور نہ ہی بے وقوف بن سکتے ہیں کیونکہ ہمارا ملک اس وقت مشکل میں ہے جب کہ ہمارے سیاسی لیڈروں کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کوئی مؤثر حکمت عملی ہی نہیں ہے اس لیے شدت پسند تنظیم داعش ہم پر ہنس رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب ان سیاستدانوں کو دیکھ کر تھک گیا ہوں جو بیانات دے کر بتادیتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ کیا کرنے جارہے ہیں، داعش ہم پر ہنستی ہے اور حملوں کی تیاری کرری ہے، ہمیں انہیں بتائے بغیر ان پر حملہ کرنا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے بیان پر ہیلری کلنٹن کی جانب سے یہ کہہ دینا کہ اس سے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے یہ انتہائی بکواس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close