دنیا

الیگزینڈر وین ڈر بیلن آسٹریاکے صدر منتخب

یورپی ملک آسٹریامیں ہونے والےصدارتی انتخابات میں الیگزینڈر وین ڈر بیلن نے نوبٹ ہوفر کوشکست دے کریورپی یونین میں دائیں بازو کا پہلا صدر منتخب ہونے سے روک دیا.

تفصیلات کے مطابق اتوار کے دن الیکشن کے ابتدائی نتائج میں فریڈم پارٹی کےنوبٹ ہوفرکو برتری حاصل تھی تاہم یہ برتری بہت کم فرق سے تھی.

گزشتہ روز ڈاک کےذریعے موصول ہونےوالےووٹوں کی گنتی کےبعد الیگزینڈر وین ڈر بیلن نے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی.

نوبٹ ہوفرنے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ ان کے لیے یہ ایک افسوناک دن ہے تاہم دکھی ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ انتخابات میں جو کوششیں کی گئی ہیں وہ ضائع نہیں گئیں،بلکہ مستقبل میں ان کا اثر نظر آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close