دنیا

بھارتی حکام نے پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کے بچوں کے ساتھ ایسا سلوک کردیا کہ دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات مزیدبگڑ گئے

نئی دہلی: پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارت سفارتی اداب بھی بھول گیا ،بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کے افسران و اہلکاروں کو ہراساں کیا جا نے لگا ،سفارتی عملے کی گاڑیاں روک کر نازیبا الفاظ استعمال کیے جا رہے ہیں اور پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کے بچوں کو سکول جانے سے روکا گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق چانکیہ پوری میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سینئر افسر کی گاڑی کو روک کر ہراساں کیا گیا اور اس دوران ان کے لیے نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا گیا ۔پاکستانی ہائی کمیشن کی 2گاڑیوں کے ایکسڈنٹ کیے گئے جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن آنے والے افراد کو بھی روکا جا رہا ہے جس پر پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے نے بھارتی حکام کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔بھارت کو احتجاجی مراسلے اور نئی دہلی میں ملاقاتیں کر کے اس صورتحال سے آگاہ کیا گیا ۔پاکستان نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،بھارتی رویے سے سفارتی عملے اور فیملی کا رہنا مشکل ہو رہا ہے ،صورتحال یہ ہی رہی تو سفارتی عملے کے اہل خانہ کو واپس بلانا پڑے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close