دنیا

ڈنمارک میں عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی،خلاف ورزی پر 120پاؤنڈجرمانہ ہوگا

ڈینش : یورپی ملک ڈنمارک میں آج سے عوامی مقامات پرمسلمان خواتین کے نقاب لگانے پرپابندی کے قانون کا اطلاق ہوگیاہے، نقاب پر پابندی کے خلاف کوپن ہیگن میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریلی میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے مسلمان خواتین نے نقاب پر پابندی کے خلاف پمفلٹ تقسیم کئے خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے لڑیں گی اورنقاب نہیں اتاریں گی۔ڈنمارک میں آج سے مسلم خواتین پر عوامی مقامات پر چہرے پر نقاب لگانے پر پابندی کے قانون کے مطابق پولیس اہلکار عوامی مقامات پر نقاب لگانے والی خواتین کو نقاب ہٹانے کا حکم دے سکیں گے یا انھیں وہاں سے گھر جانے کیلئے کہیں گے۔پہلی بارخلاف ورزی پر ایک ہزار ڈینش کراون یعنی 120پاونڈ جرمانہ کیا جائے گا جبکہ کسی بھی خاتون کی جانب سے چوتھی بار خلاف ورزی کرنے پر 10ہزار ڈینش کراون تک جرمانہ کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی کا بل مئی میں پاس کیا تھا جس کا اطلاق ہوگیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close