دنیا

بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے امریکا پر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکاسے بہتر تعلقات کا انحصار فتح اللہ گولن کی حوالگی پر ہے اور اس معاملے پر بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پچھلے ماہ کی ناکام بغاوت کے بعدپانچ ہزار سرکاری ملازمین کو برخاست اور 77 ہزار کو معطل کیا جا چکا ہے۔ جن پانچ ہزار سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کیا جا چکا ہے ان میں سے تین ہزار کا تعلق فوج سے تھا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ شبہ ہے کہ برخاست اور معطل کئے جانے والے ملازمین کا تعلق امریکہ میں مقیم فتح اللہ گولن کی تنظیم سے ہے۔

ترک وزیراعظم نے اعلان کیا کہ امریکی نائب صدر جوبائڈن 24 اگست کو ترکی کے دورے پر آئیں گے۔ ترک وزیراعظم نے ایک بار پھر امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرے۔
ترک حکومت نے مقامی میڈیا کے ایسے 140 سے زیادہ ایسے ادارے بھی بند کر دئیے ہیں جن پرترک مبلغ کے حامی ہونے کا شبہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close