دنیا

امریکہ نے ویزا استثنیٰ پروگرام میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ملک میں بغیر ویزہ کے داخل ہونے والے ممالک کی فہرست کی از سر نو تدوین کی ہے جس کے بعد 39 ممالک کے شہری امریکہ میں بغیر ویزہ داخل ہونے کے اہل ہوں گے ۔ اس سے قبل یہ تعداد 38 تھی اور اب پاکستان کو بھی اس لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے جس کے تحت  پاکستانی شہری سیاحت یاکاروبارکیلئے امریکہ کا ویزاحاصل کئے بغیر بھی امریکہ جاسکیں گے لیکن ن اس سے پہلے پاکستانیوں کوالیکٹرانک طریقے سے امریکی تصدیق کردہ فضائی یا بحری کمپنیوں سے اہلیت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا پڑے گا۔

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پاکستانی شہریوں کو بغیر ویزہ اپنے ملک میں داخلے کی اجازت پاکستان کی دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے کا انعام ہے۔

واضح رہے کہ ویزہ ویور پروگرام امریکہ کی طرف سے مخصوص ملکوں کے شہریوں کیلئے دی جانے والی سہولت ہے جس کے ذریعے ان ملکوں کے شہری سیاحت یا  کاروبار  کیلئے امریکہ میں 90 روز کیلئے بغیر ویزہ حاصل کیے قیام کرسکتے ہیں۔ امریکہ کی جانب سے یہ سہولت صرف  ایسے  ملکوں کے شہریوں کو دی جاتی ہے جہاں انسانی ترقی کا انڈیکس بہت اوپر ہوتا ہے اور وہ انتہائی ترقی یافتہ ممالک کہلاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close