دنیا

دیوار کی تعمیر کی پوری رقم میکسیکو دے گا

بدھ کو امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فونکس میں غیر قانونی تارکینِ وطن سے متعلق اہم خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دس نکاتی ایجنڈے کا اعلان کیا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کرنے کا وعدہ بھی دہرایا

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل میکسیکو کے دورے کے دوران صدر انرقی پینا نیٹو کے ساتھ ملاقات میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کے اپنے موقف کا دفاع کیا تھا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انھوں نے صدر کے ساتھ ملاقات میں دیوار کی تمعیر پر آنے والے اخراجات پر بات نہیں کی۔ تاہم میکسیکو کے رہنما نے بعد میں اس کی تردید کی۔

ایریزونا کے شہر فونکس میں غیر قانونی تارکینِ وطن سے متعلق اہم خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تارکینِ وطن سے اب انھیں مزید دشمنی نہیں ہے۔

انھوں نے غیر قانونی تارکینِ وطن کے ہاتھوں مرنے والے کئی افراد کے نام بھی لیے اور اُن کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

انھوں نے کہا کہ میکسیکو اس دیوار کی تعمیر کے لیے تمام رقم فراہم کرے گا۔

ٹرمپ نے ایک ایسے وقت پر غیر قانونی تارکینِ وطن کے بارے میں اپنی پالیسی کا اعلان کیا ہے جب میکسیکو کی صدر نے کہا تھا کہ وہ دیوار کی تعمیر کے لیے رقم فراہم نہیں کریں گے۔

میکسیکو کے صدر انرقی پینا نیٹو نے ٹویٹ میں کہا ’میں یہ واضح کر دوں کہ ان کا ملک دیوار کی تعمیر پر آنے والے اخـراجات ادا نہیں کرے گا۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورے کے دوران میکسکیو کے تمام شہریوں کو ’حیران کن‘ اور ’زبردست‘ قرار دیا۔

ٹرمپ نے اس سے پہلے امریکہ میں رہنے والے میکسیکن تارکینِ وطن کو ’قاتل‘ اور ’ریپ‘ کرنے والے کہا تھا۔

انرقی پینا نیٹو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میکسکیو سٹی میں مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا ’ٹرمپ کے میکسیکن کے بارے میں گذشتہ کچھ بیانات سے ہمیں تکلیف پہنچی تھی تاہم مجھے یقین ہے کہ اب وہ حقیقی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔‘

امریکہ کی رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے کہا کہ میرے انرقی پینا نیٹو کو کہے جانے والے الفاظ مضبوط اور صاف گو ہیں۔

ٹرمپ نے میکسیکن کے بارے میں کیے گئے اپنے گذشتہ تبصرے کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں رہنے والے میکسیکن نے امریکہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close