دنیا

امریکی صدارتی امیدوار: ’حلب کیا ہے

گیری جانسن سے پوچھا گیا کہ اگر وہ صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ شام کے شہر حلب کے بارے میں کیا کریں گے۔ اس کے جواب میں جانسن نے کہا ’حلب کیا ہے؟‘

جانسن نے بعد میں اعتراف کیا کہ ان کا دماغ معوف ہو گیا تھا اور اس غلطی کے بعد سے وہ زیادہ احتیاط برتیں گے۔

اگرچہ جانسن ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں لیکن لوگ ان دونوں امیدواروں سے زیادہ خوش نہیں ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جانسن اس بات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ایم ایس این بی سی کے پروگرام میں پینلسٹ مائیک برینیکل نے جانسن سے یہ سوال پوچھا تھا جس کے جوانب میں جانسن نے کہا ’حلب کیا ہے؟‘

اس سوال کے جواب میں سوال پر برینیکل نے جانسن نے کہا ’کیا آپ مذاق کر رہے ہیں؟‘ اور پھر برینیکل میں شام اور شام کے شہر حلب میں جاری خانہ جنگی اور انسانی بحران کے حوالے سے ان کو آگاہ کیا۔

برینیکل کی جانب سے آگاہ کیے جانے کے بعد جانسن نے کہا ’او ہاں اچھا۔ جہاں تک شام کا تعلق ہے تو میرے خیال میں حالات بہت خراب ہیں۔ میرے خیال میں اس بحران سے نمٹنے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے کہ روس کے ساتھ مل کر سفارتی کوششیں کی جائیں۔‘

جانسن نے بعد میں ایک بیان میں کہا ’کیا مجھے شام کے ہر شہر کا نام یاد ہے؟ نہیں۔ کیا مجھے حلب کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے تھا؟ ہاں۔ کیا مجھے اس کے اہمیت معلوم ہے؟ ہاں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close