دنیا

شامی افواج کا داعش کو ہتھیار پھینکنے پر محفوظ راستہ دینے کا اعلان

شام کی حکومتی فوج کے ترجمان کے مطابق حلب کو داعش کے چنگل سے آزاد کر قومی پرچم لہرادیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج کے ساتھ مل کر حلب میں داعش کے ٹھکانوں پر ایک ہفتے تک بمباری اور زمینی کارروائی کے بعد انہیں یہ کامیابی ملی ہے

شامی فوج کی اعلیٰ کمان نے کہا کہ اگر چھپے ہوئے جنگجوؤں مشرقی حلب کے تمام علاقوں کو خالی کردیتے ہیں تو وہ انھیں محفوظ راستے اور ضروری امداد کی ضمانت دینے کو تیار ہے۔

شامی افواج ایران اور روس کے ساتھ مل کر داعش کیخلا ف کارروائیاں کررہی ہیں

ہفتے کے روز شامی یا روسی طیاروں نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں ایک بڑے اسپتال پر دو بیرل بم گرائے تھے اور ایک اسپتال پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

شامی اور روسی طیاروں نے چودہ روز قبل جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے حلب میں باغیوں کے زیر قبضے علاقوں پر بلا تعطل بمباری جاری رکھی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close