دنیا

ایران میں شدید سیلاب ، 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر، امریکا نے ہلال احمر کے اکاونٹس بند کردیئے

اسلام آباد: ایران میں گذشتہ کئی سالوں کی نسبت بدترین سیلاب آیا جسے آج دو ہفتے گزر چکے ہیں۔ دو ہفتوں میں سال بھر کی مجموعی بارش سے زیادہ بارش برس چکی ہے۔ 2 لاکھ سے زیادہ لوگ بالواسطہ یا بلا واسطہ متاثر ہوئے ہیں۔ کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع اور ہزاروں لوگ ابھی تک سیلابی ریلے کے پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔

گرچہ اقوام متحدہ نے مذہب اور تعصب کی بنیاد پہ دہشتگردی کے خلاف قرارداد تو منظور کی ہے، مگر اسی اقوام متحدہ کے زیراہتمام کام کرنے والے انسانی حقوق بالخصوص ہنگامی صورتحال میں مدد فراہم کرنے والے اداروں نے ایران میں آنے والے اس بھیانک سیلاب کی مد میں کسی ریلیف آپریشن کی نہ پیشکش کی ہے اور نہ ہی کوئی نوٹس جاری کیا ہے، اسی طرح پاکستان کی حکومت اور نجی و سرکاری میڈیا میں بھی ایران میں آنے والے اس سیلاب سے متعلق کوئی خبر جاری نہیں کی جارہی جبکہ ہلال احمر کے اکاونٹس تک بند کردیئے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close