دنیا

امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے امریکی صدر نے دعوی کیا کہ امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون مار گرایا۔

ایرانی ڈرون بحری جہاز کے ایک ہزار گز تک قریب آچکا تھا

دعویٰ کے مطابق یہ کارروائی یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز نے اس وقت کی جب ایرانی ڈرون بحری جہاز کے ایک ہزار گز تک قریب آچکا تھا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی یو ایس ایس باکسر جنگی جہاز کی جانب سے متعدد بار تنبیہ کی گئی لیکن اس کے باوجود ایرانی ڈرون ایک ہزار گز تک قریب آگیا تھا جس کے باعث جہاز اور اس میں موجود عملے کو سلامتی کا خطرہ درپیش تھا اور یہی وجہ ہے کہ بحری جہاز نے اپنے دفاع میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈرون مار گرایا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایران نے اس کام کے لئے فوج جمع کرنا شروع کردی ہے‘ ایران نے ایسا کام کردیا کہ امریکیوں کے ہوش اُڑگئے، بڑا خطرہ۔۔۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی جانب سے اشتعال انگیزی کارروائیوں کی یہ تازہ مثال ہے تاہم امریکا اپنے مفاد، جہازوں اور عملے کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے جب کہ میں دیگر ممالک کو بھی کہتا ہوں کہ وہ اپنے جہازوں کی حفاظت کرے۔

دوسری جانب ایران نے اپنے ڈرون کے گرائے جانے کی تردید کردی۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ہمارے پاس ڈرون تباہ ہونے کی کوئی معلومات نہیں ہے۔

واضح رہے چند ہفتے قبل ایران کی جانب سے بھی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی ڈرون گرایا گیا تھا جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت رد عمل دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close