دنیا

اسپین میں پاکستان کا ہیرو عمران علی چودھری ، جس نے پاکستانیوں کا سر فخر بلند کردیا

بارسلونا: اسپین میں پاکستان کا مقدمہ لڑنے والے پاکستانی قونصل جنرل عمران علی چودھری کا ایسا کارنامہ کہ اسپین میں موجود پاکستانی بھی عش عش کر اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق عمران علی چودھری نے ہسپانوی وزیر داخلہ مائیکل بچ اور حکومت کے اہم اہل کاروں سے ملاقاتیں کی۔ اس کے علاوہ نیشنل پولیس کے دو اہم افسروں چیف کمشنر جون فورتن اور تفتیشی یونٹ کے سربراہ امیلیو سے بھی ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں کا مقصد 27 جون 2019ء کو بارسلونا کے علاقے سیوتات بیعیا میں منشیات کے کاروبار میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف کیےجانے والےآپریشن کے بارے میں تفصیلات جاننا تھا

ساتھ ہی ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار اور چہرے کو نمایاں کرنا اور مقامی اخبارات اور ٹی وی چینلز کا ہیڈلائنز میں خاص طور پر پاکستانیوں کی گرفتاری کا ذکر کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کے تحفظات سے آگاہ کرنا بھی تھا۔ کیونکہ اس میں دیگر قومیت والے لوگ بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس جاری، افتتاحی تقریب سے وزیر خارجہ کا خطاب

اس کے جواب میں ہسپانوی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد کبھی بھی پاکستانیوں کا خاص طور پر نام لینا یا پاکستانی کمیونٹی کو بدنام کرنا نہیں ہے۔ میڈیا خبروں میں تفصیلات بتا سکتا ہے لیکن حکومت کبھی بھی کسی کمیونٹی کو خاص طور پر لیبل نہیں کرتی۔

قونصل جنرل عمران علی چودھری نے بتایا کہ پاکستانی کمیونٹی محنتی، قانون کی پابند اور اسپین سے محبت کرنے والی قوم ہے اور ان کی ان ملاقاتوں کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار اور چہرے کو نمایاں کرنا ہے۔

انہوں نےکہا کہ وہ منشیات فروشی کے گھناؤنے کاروبار کی مذمت کرتے ہیں اور وہ منشیات کے عادی افراد کیلئے ایک "آگہی پروگرام” شروع کریں گے تاکہ لوگوں کو شعور دیا جا سکے اور اس لعنت سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے اور اس سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیر داخلہ اور نیشنل پولیس کے افسران نے قونصل جنرل علی عمران چودھری کے عزم کو سراہا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close