دنیا

نیوزی لینڈ میں 7.5شدت کا زلزلہ،2افراد ہلاک

نیوزی لینڈ میں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعدمحکمہ شہری دفاع نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سونامی شمالی جزیرے کی مشرقی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے،جس سے بچنے کےلیے عوام فوری طور پر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔

امریکی جیولوجیکل سروےکے مطابق زلزلے کامرکز نیوزی لینڈ کے جزیرے پر قائم شہر کرائسٹ چرچ سے جنوب میں 90 کلومیٹر دور تھا۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جان کی کا کہناہے کہ پولیس کو زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کےلیے روانہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زلزلے سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے ہیلی کاپٹر بھیجا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close