دنیا

اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل نے حلف اُٹھا لیا

نیویارک : نئے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس یکم جنوری کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پرتگال کے سابق وزیراعظم انتونیو گوتیرس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گوتیرس عالمی ادارے کی اکہتر سال کی تاریخ میں پہلے سیکرٹری جنرل ہیں جو کسی ملک کی حکومت کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

انتونیو گوتیرس یکم جنوری دو ہزار سترہ کو عالمی ادارے کے نویں سربراہ کی حیثیت سے آئندہ پانچ سال کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی مدت پانچ سال ہے اور کوئی بھی شخص دو بار اس ذمہ داری پر فائز رہ سکتا ہے۔

گوتیریس نے اقوام متحدہ کی ایک سو ترانوے رکنی جنرل اسمبلی کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ اس سے قبل جنرل اسمبلی کے ارکان نے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close