دنیا

ٹرمپ کی پالیسیوں پر اعتماد

گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی فورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 1.6 ارب ڈالرز کی مالیت سے میکسیکو میں پلانٹ کی تعمیر کا منصوبہ منسوخ کر کے امریکی ریاست مشی گن میں ہی اپنے پلانٹ کو وسیع کریں گے۔

فلیٹ روک کے علاقے میں موجود پلانٹ کی توسیع کے لیے کمپنی 70 کروڑ ڈالر خرچ کرے گی۔

فورڈ کے منتظم مارک فیلڈز نے کہا یہ فیصلہ لینے کی ایک وجہ یہ ہے کہ شمالی امریکہ میں چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں کمی آئی ہے اور دوسرا یہ کہ کمپنی کو نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر اعتماد ہے۔

فورڈ موٹرز کے مارک فیلڈز نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اُن کو امید ہے کہ امریکہ میں کاروباری ماحول میں بہتری آئے گی۔

فورڈ کمپنی مکمل طور پر میکسیکو سے اپنا کاروبار ختم نہیں کر رہی لیکن اپنے فوکس ماڈل کی گاڑیوں کے پلانٹ کو منافع کی بہتری کی خاطر وہاں سے ختم کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فورڈ موٹرز اور جنرل موٹرز کو میکسیکو میں گاڑیاں بنانے پر تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

میکسیکو کے وزیرِ معشیت نے فورڈ کمپنی کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ کمپنی ریاست سان لویئس پوٹوسی، جہاں پلانٹ کی تعمیر ہونی تھی، کو منسوخی کا معاوضہ اتا کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close