دنیا

ننگر ہار میں داعش کمانڈر سمیت 15 جنگجو ہلاک

افغانستان آرمی نے مقامی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپریشن شاہین 25 کے تحت چوبیس گھنٹوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے پندرہ بدنام زمانہ کمانڈرز کو مار ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان آرمی نے یہ کارروائی غیر ملکی افواج کے باہم تعاون کے ساتھ عمل میں‌ کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ کارروائی کے ذریعے سے ہم نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے، جس کے نیتجے میں 15 بدنام زمانہ حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان افغانستان آرمی نے نیوز ایجنسی کو بتا یا کہ اس حملے کے دوران کسی شہری کی جان و مال کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے مظالم کو ایک لفظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے، آپریشن شاہین 25 کے حوالے سے انہوں نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہم اس آپریشن کے دائرے کو ملک کے مختلف حصوں میں پھیلائیں گے تاکہ دہشت گردی کے ناسور سے ریاست کو پاک کیا جا سکے.

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close