دنیا

امریکی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے بعد فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اسرائیل کے دورے کے بعد فلسطین پہنچے جہاں انہوں نے فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور اسرائیلی بمباری سمیت خطے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کی

رملہ میں ہونے والی ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کو یروشلم میں سفارت خانہ کھولنے کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے جنگ کے باعث تباہ حال غزہ میں تعمیر نو کے لیے کئی ملین ڈالرز بطور امداد فراہم کرنے کی خوشخبری بھی سنائی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین اتھارٹی کے لیے تمام قسم کی مالی امداد بند کردی تھی جب کہ 2019 میں یروشلم میں سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں: امریکی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

مشرق وسطیٰ کے 3 روزہ دورے پر آئے امریکی وزیر خاجہ انتھونی بلنکن نے ملاقات کے دوران تنازع کے حل کے لیے دو ریاستوں کے قیام کو ہی واحد حل قرار دیا جب کہ صدر محمود عباس نے فلسطین کی سابقہ حیثیت کی بحالی پر زور دیتے ہوئے دوسرے کسی بھی طریقے کو فلسطینی عوام کی حمایت سے مشروط کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close