دنیا

پولیو مہم میں شریک ورکرز پر فائرنگ

افغان : ننگر ہار میں منگل کے روز مسلح افراد نے پولیو مہم میں شریک ورکرز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 پولیو ورکرز جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے

پولیو ورکرز پر جلال آباد کے ضلع خوگیانی اور سورخ روڈ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چار میں سے دو ورکرز کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ایجنسیز کو خطرات کے پیش نظر پولیو ورکرز کے لیے خصوصی سکیورٹی اقدامات کرنے کا کہا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کب شروع ہوگی؟

لیکن اس کے باوجود ان کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔
افغان میڈیا کا بتانا ہےکہ اب تک کسی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

اس سے قبل 30 مارچ کو جلال آباد میں ہی خواتین پولیو ورکرز پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین خواتین ورکرز جاں بحق ہوئی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close