دنیا

امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کسی بھی وقت تصادم ہوسکتا ہے، چین

بیجنگ: چین نے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان تصادم کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تصادم کا خدشہ ہے جو کسی بھی وقت ہوسکتا ہے تاہم اس جنگ میں کسی کی بھی جیت یا ہار نہیں ہوگی اور اس حوالے سے متعلقہ فریقین کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں متعلقہ فریقین کو اشتعال انگیزی اور دھمکیوں سے دور رہتے ہوئے سنگین صورتحال کو آخری مرحلے تک نہیں لے جانا چاہیئے۔ دوسری جانب امریکا نے اپنا جنگی بحیری بیڑا شمال کوریا کے قریب سمندر میں لاکھڑا کیا ہے جس کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ نے دھمکی دی تھی کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ تمام مسائل کی وجہ شمالی کوریا ہے جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close