دنیا

شامی پناہ گزینوں کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی بیٹی آمنے سامنے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا اصرار ہے کہ شامی پناہ گزینوں کو امریکہ میں داخلے کی اجازت دینے کے معاملے پر بات چیت ہونی چاہیے اور پناہ گزینوں کے معاملے کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہیے۔ امریکی خبر رساں ادارے این بی سی کے  مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برعکس ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا اصرار ہے کہ شامی پناہ گزینوں کو امریکہ میں داخلے کی اجازت دینے کے معاملے پر بات چیت ہونی چاہیے اور پناہ گزینوں کے معاملے کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہیے۔امریکی نیوز چینل این بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، میرا خیال ہے کہ پوری دنیا کو اس وقت انسانی بحران کا سامنا ہے اور ہم سب کو مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا، ‘پناہ گزینوں کے لیے امریکی سرحدیں کھولنا بات چیت کا حصہ ہونا چاہیے لیکن صرف یہی کافی نہیں ہے۔واضح  رہے کہ امریکی صدر نے حال ہی میں شامی پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے تھے، جس میں کہا گیا تھا کہ یہ پناہ گزین امریکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، تاہم امریکی وفاقی عدالت نے اس پابندی کو مسترد کرتے ہوئے اس فیصلے کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close