دنیا

کابل حملے میں جنگی جرم کا ارتکاب نہیں ہوا اور نہ ہی کسی قانون کو توڑا گیا

افغانستان: کابل میں امریکا کی جانب سے پہلے معصوم شہریوں کو دہشت گرد کہہ کرقتل کیا گیا اور بعد ازاں حقیقت دنیا کے سامنے آنے پر معافی مانگی گئی اور پھر حملے کو قانونی قرار دےدیا

امریکی فوج کے اعلیٰ افسر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ کابل حملے میں جنگی جرم کا ارتکاب نہیں ہوا اور نہ ہی کسی قانون کو توڑا گیا۔

رپورٹ میں امریکی افسر کی جانب سے اعتراف بھی کیا گیا ہے کہ کابل میں خفیہ اطلاعات اورہدف کی تصدیق میں لاپرواہی برتی گئی۔

یہ بھی پڑ ھیں : نائن الیون کے بعد سے امریکی فوجیوں نے زیادہ خود کشی کی

کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد 29 اگست کو امریکی ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت کم ازکم 10 افغان شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close