دنیا

کلبھوشن کیس، عالمی عدالت انصاف بھارتی درخواست پر کل فیصلہ سنائے گی

دی ہیگ:  عالمی عدالت انصاف کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے معاملے میں بھارتی درخواست پر فیصلہ کل سنائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی عدالت انصاف بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی پھانسی روکنے کی درخواست پر کل دوپہر 3 بجے فیصلہ سنائے گی جو عالمی عدالت انصاف کے صدر جج رونی ابراہم خود پڑھ کر سنائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا جس کی عوامی سماعت 15 مئی کو ہوئی تھی جس میں پاکستان نے کلبھوشن کیس سے متعلق عالمی عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کیا تھا جب کہ بھارت نے کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کی درخواست کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close