دنیا

پسند کی شادی کرنے پر خاتون کا زیادتی کے بعد قتل

بھوپال: سفاک باپ نے پسند کی شادی پر بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

بھارت میں سفاک درندہ صفت باپ نے بیٹی کو اپنی برادری ذات سے باہر پسند کی شادی کرنے پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رتی آباد کے علاقے میں ایک 55 سالہ شخص نے اپنے 25 سالہ بیٹے کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی اور اپنی 24 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا کیونکہ اس نے ایک مختلف ذات سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے ان کی مرضی کے خلاف شادی کی۔

55 سالہ ملزم خاتون کو اس کے 5 ماہ کے بیٹے کی تدفین کے بہانے کٹھوٹیا جنگلاتی علاقے میں لے گیا جو بیماری کی وجہ سے فوت ہوا اور اس کے ساتھ اس کے بیٹے کی لاش کے پاس زیادتی کی اس نے خاتون کو موقع پر ہی گلا دبا کر قتل کردیا اس کا 25 سالہ بیٹا باہر ایک کلومیٹر دور راہگیروں پر نظر رکھنے کے لیے کھڑا تھا۔

خاتون کی لاش تقریباً 10 دن بعد اتوار کی شام کو اس کے بچے کی لاش کے پاس پڑی ہوئی ایک گہرے جنگل کے علاقے میں ایک نالے میں پڑی تھی جب ایک فارسٹ گارڈ نے انہیں دیکھا۔ رتی آباد پولیس نے اس معاملے میں عصمت دری اور قتل کا مقدمہ درج کیا اور لاشیں برآمد ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی گمشدگی کی ایف آئی آر اس کے شوہر نے درج کرائی تھی جس پر شک کے باعث لڑکی کے باپ اور بھائی کو حراست میں لیا گیا
دوران تفتیش باپ نے قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی نے میری مرضی کے خلاف دوسری ذات کے لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔

سفاک باپ نے مزید بتایا کہ بیٹی کے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی تو کسی طرح بہلا پھسلا کر گھر لے آیا لیکن اس کا بچہ نمونیہ کی وجہ سے انتقال کر گیا بچے کی لاش کو دفنانے جنگل گئے تو موقع پاکر بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس نے لاش کو جنگل سے برآمد کرلیا۔ میڈیکل چیک اپ میں قتل سے قبل زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close