دنیا

ایوانکا ٹرمپ کیساتھ سعودی شہزادے کی ایسی حرکت کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا، دیکھ کر آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں گے

ریاض: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلینیا ٹرمپ اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ کیساتھ سعودی عرب کے دورے پر آئے تو ان کی بیٹی سب کی مرکز نگاہ رہی اور ہر کوئی انہیں دیکھتا رہ گیا۔ اور ایسا ہوتا بھی کیوں نہ، ایوانکا ٹرمپ جب طیارے سے باہر نکلی تو اپنے حسن کی بجلیاں گرا دیں، وہ کالے اور سفید رنگ کے لباس میں اس قدر خوبصورت لگ رہی تھیں کہ دیکھنے والے اپنی نظر نہ ہٹا سکے۔ اس تمام صورتحال میں ایک سعودی شہزادہ ایسا بھی ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ پہلی نظر میں ہی ایوانکا کو اپنا دل دے بیٹھے ہیں۔

اس شہزادے کی ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ بیٹھے ”محبت بھری“ نظروں سے دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تو ہر طرف ہنسی کا طوفان آ گیا کیونکہ شہزادے کے دیکھنے کا انداز ہی کچھ ایسا تھا کہ جیسے وہ اس ’حسن کی پری‘ کے سحر میں پوری طرح جکڑ چکے ہیں اور دل ہی دل میں کئی خواہشات پیدا ہو گئی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس سعودی شہزادے کی تصاویر اور ویڈیوز کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے اور جو ایک بار اس ویڈیو کو دیکھتا ہے وہ بار بار دیکھتا ہے۔ اس ویڈیو کو ناصرف سعودی عرب میں پذیرائی مل رہی ہے بلکہ پوری دنیا میں اسے دیکھنے والے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ایک ٹوئٹر صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”جس طرح وہ ایوانکا کو دیکھ رہا ہے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close