انٹرٹینمنٹ

میری فیملی میں پارٹی کا آغاز ہمیشہ پنجابی میوزک سے ہوتا ہے: کریتی سینن

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے کہا ہے کہ میری فیملی میں پارٹی کا آغاز ہمیشہ پنجابی میوزک سے ہوتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کریتی سینن کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ انہیں ہمیشہ پنجابی میوزک سن کر خوشی محسوس ہوتی ہے لیکن اس خوشی میں فلم ارجن پٹیالا کی عکسبندی نے اضافہ کیا ہے، میری فیملی میں ہمیشہ پارٹی کا آغاز پنجابی میوزک سے ہوتا ہے اور میں نے حال ہی میں پنجابی گانوں پر مشتمل اپنی ایک علیحدہ پلے لسٹ بنائی ہے۔ اداکارہ کریتی سینن فلم ارجن پٹیالا میں دکھائی دیں گی جس میں ان کے ساتھ اداکار دلجیت دوسنجھ اور ورون شرما شامل بھی ہیں جو رواں سال 13ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close