انٹرٹینمنٹ

ویڈیو کیوں بنائی؟ دپیکا اور رنویر کی خاتون مداح سے بدسلوکی

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ ویڈیو بنانے پر خاتون مداح پر بھڑک پڑے۔ غیرملکی میڈ یا کے مطابق دپیکا اور رنویر ان دنوں امریکی ریاست فلوریڈا کے دورے پر ہیں جہاں دونوں خوب سیرو تفریح کر رہے ہیں۔ اس دوران دونوں نے ڈزنی ورلڈ پارک کی بھی سیر کی جہاں ایک مداح زینب نے ان کی ویڈیو بنائی جس پر دپیکا نے آکر ویڈیو کو بند کردیا۔

انسٹا گرام پر ویڈیو پوسٹ کرنے والی زینب نامی خاتون نے لکھا کہ دونوں نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا۔ تاہم کچھ پرستاروں نے تبصرہ کیا کہ دونوں کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے وہ اس وقت چھٹیوں پر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close