انٹرٹینمنٹ

پٹودی خاندان کیلئے ایک اورخوشخبری، سوہا علی خان بھی امید سے ہیں

ممبئی :  بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان بھی امید سے ہیں اور اس کی تصدیق خود سوہا علی خان اور ان کے شوہر کنال کیمو نے بھی کردی۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سیف اور کرینہ کے ہاں تیمور کی پیدائش کے چند ماہ بعد پٹودی فیملی کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی، سیف علی خان کی بہن سوہاعلی خان بھی امید سے ہیں اور تازہ تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

خوشخبری کی تصدیق کے لیے جب سوہاعلی خان کے شوہر سے رابطہ کیاگیاتواُنہوں نے جواب دیا کہ ’ہاں ،یہ درست ہے،سوہااور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ آئندہ سال پہلے بچے کے والدین بننے جارہے ہیں، ہم نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام لوگوں کے شکرگزار ہیں‘۔

سوہا علی خان کو جب مبارکباد کا پیغام دیاگیا توانہوں نے جواب دیا کہ ’آپ کا بہت بہت شکریہ‘۔یادرہے کہ گزشتہ سال سوہاعلی خان اور اداکارکنال کی شادی دہلی میں ہوئی جبکہ شادی سے قبل بھی دونوں کی دوستی تھی ۔ سوہا علی کی تازہ تصویر دیکھئے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close