بلوچستان

کوئٹہ میں زیرِ زمین پانی کی گرتی صورتحال، چیک ڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کوئٹہ میں زیرِ زمین پانی کی گرتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا۔ پانی کی زیرِ زمین سطح بہتر کرنے کے لیے 129 چیک ڈیمز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر کرنے کے لیے چیک ڈیموں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جس کی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے آئںدہ اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔

چیک ڈیمز کی تعمیر پر 29 کروڑ 83 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی اور ڈیمز کی تعمیر سے 1100 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے ضلع کوئٹہ کے 800 ٹیوب ویلوں میں پانی کی سطح بلند ہوگی۔ چیک ڈیمز کی تعمیر سے بلوچستان میں 8 ہزار ایکڑ زمین بحال ہو گی جبکہ ڈیمز کی تعمیر سے 10 ہزار ایکڑ زمین کا کٹاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close