دنیا

زیادتی کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی دھمکی پر دسویں کلاس کی طالبہ نے خودکشی کر لی

بھارت کے شہر نوح میں نوجوان ملزم نے دسویں کلا س کی طالبہ سے جنسی زیادتی کی اور بعد ازاں زیادتی کی ویڈیو نیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی جس پر متاثرہ لڑکی نے خود کشی کر لی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ضلع نوح کے گاوں میولی کی رہائشی دسویں کی طالبہ کو اس گاوں کے نوجوان ملزم مشتاق نے اسلحہ کے زور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی اور بعدازاں اس کو بلیک میل کر کے اسے 8ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا تا رہا ،انکار پر اس کی ویڈیو نیٹ پر اپ لوڈ کر نے کی دھمکی دیتا تھا 14اکتوبر کو لڑکی کے گھر والے اپنے رشتہ دار کے ہاں گئے تو نوجوان نے لڑکی پر جسمانی تعلقات قائم کرنے کیلئے دباو ڈالا ،جس کی وجہ سے تنگ آکر لڑکی نے خودکشی کر لی ،پولیس نے لڑکی کے والد کیدرخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close