کھیل و ثقافت

پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں گرین کیپ نے 2وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنالیے

راولپنڈی: انگلش ٹیم نے چوتھے روز دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بناکر ڈکلئیر کردی

انگلینڈ نے  قومی ٹیم کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دیا۔  انگلینڈ کیخلاف ہدف کا تعاقب میں چوتھے دن پاکستان نے 2 وکٹ پر 80 رنز بنالیے۔

پنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، میزبان ٹیم کو فتح کےلیے مزید 263 رنز درکار ہیں اور اس کے پاس 8 وکٹ اور پورا ایک دن باقی ہے۔

دوسری اننگز میں امام الحق 43 اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ عبداللّٰہ شفیق 6 اور بابراعظم 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔

اس سے قبل انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز پر ڈکلیئرڈ کر دی اور پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close